کرکٹ

  • کرکٹ
  • Sep 08, 2019

مالنگا نے4گیندوں پر4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

کینڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کے کپتان اور فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نےایک ہی اوور میں مسلسل چار گیندوں پرچار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وہ ٹی 20 اور ایک روزہ میچوں میں چار گیندوں پرچار وکٹیں لینے والے دنیا ئے کرکٹ کے پہلے بولر بن گئے۔36سالہ لاستھ ملنگا نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سو وکٹیں بھی مکمل کیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں لاستھ ملنگا مجموعی طور پر 5 ہیٹ ٹرک کے ساتھ سرفہرست ہیں ۔نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان سری لنکا نے 37رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم تین میچز کی سیریز نیوزی لینڈ نے دو ایک سے اپنے نام کی۔