بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 08, 2019

ایران کا جوہری معاہدے سے اخراج کی جانب مزید ایک قدم

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے تہران میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئےکہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی کے لیے اب زیادہ جدید اور طاقت ور سینٹری فیوج مشینیں استعمال کرے گا۔ ایران بیس فیصد سے زائد مقامی سطح پر یورینیم کی افزودگی کر سکتا ہے۔۔مگر ایران کا فوری طور پر ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔۔ بہروز کمالوندی نے کہا کہ ایران اس مرحلے میں بھی نگرانی کے بین الاقوامی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرے گا اور عالمی جوہری ادارے سے اپنا تعاون پہلے کی طرح جاری رکھے گا۔
یو رپی ممالک سے معاہدے کے مطابق ایران اپنی تنصیبات میں یورینیم کی افزودگی کے لیے صرف کم صلاحیت کے حامل آلات ہی استعمال کر سکتا ہے۔ اس طرح ایران 2015ء کے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے اخراج کی جانب مزید ایک قدم آگے بڑھ گیا ہے۔