بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Sep 08, 2019

اقوام متحدہ میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے،طیب اردگان

ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے جس میں شمال مشرقی شام میں فوجی آپریشن کے حوالے سے گفتگو ہوگی تاکہ وہاں دس لاکھ شامی مہاجرین کو دوبارہ آباد کیا جا سکے۔ ترکی اور امریکہ آج سے شام میں مشترکہ فوجی گشت شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ترکی کے مطابق مشترکہ فوجی گشت کامقصدشام میں بارڈر کے ساتھ والے علاقے کو محفوظ زون میں تبدیل کرنا ہے جو کہ ایک معاہدے کا حصہ ہے۔طیب اردگان نے کہا کہ ترکی کا مقصد 36 لاکھ شامی مہاجرین میں سے دس لاکھ کو آباد کرنا ہے۔اور اس کیلئے انکو بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہوگی۔