قومی

  • قومی
  • Aug 22, 2019

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور ہینڈریڈ انڈیکس اکتیس ہزار نو سو تیرہ کی سطح پر پہنچ اکتیس ہزار آٹھ سو چوراسی پر بند ہوا۔ انڈیکس میں نو سو گیارہ پوائنٹس کااضافہ ہوا۔۔ بازار حصص میں تین سو پینتالیس کمپنیوں کے شیئر ز کاکاروبار ہوا جن میں سے284 کمپنوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 45 کمپنیوں کے شیئر ز کی قیمتوں میں کمی جبکہ سولہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوںمیں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔۔
بازار حصص میں چھیتر ہزار سات سو ایک شیئر زکاکاروبار ہوا جن کی مالیت سات ارب ترسیٹھ کروڑ اٹھارہ لاکھ روپےسے زیادہ تھی جبکہ کاروباری حجم چھبیس کروڑ سولہ لاکھ اکیانوے ہزار روپے سے زیادہ رہا۔