قومی

  • قومی
  • Aug 22, 2019

معاشی محاذ پر خوشخبریاں ملنا شروع ہوگئی ہیں, ڈاکٹر فردوس

اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام کےلیے حکومتی اقدامات کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اورقوم کو معاشی محاذ پر خوشخبریاں ملنا شروع ہوگئی ہیں۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ 2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو اعشاریہ ایک ارب ڈالر تھا جو کم ہو کر 579 ملین ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ اوردرآمدات میں نمایاں کمی درست پالیسیوں کا ثبوت ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا حکومتی معاشی اصلاحات پر اعتماد کا اظہار ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ معاشی محاذ پر مشکل حکومتی فیصلے درست سمت میں صحیح ا قدام ہے جس کے فوائد عوام تک جلد پہنچیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔آنیوالے وقت میں قومکو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔