قومی

  • قومی
  • Aug 18, 2019

حکومتی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری

اطلاعات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی نے تحریک انصاف کی حکومت کی مختلف شعبوں میں ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کے استحکام کے سفر کاآغاز تھا جبکہ اگلا سال اس کی تعمیر کے آغاز کاسال ہوگا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی وزارت کے حوالے سے کہا کہ پی ٹی وی میں اصلاحات کی گئی ہیں اور اب یہ منافع بخش ادارہ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے خبروں کے عالمی اداروں سے روابط میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ اس سے بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوسکے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم اپنی پالیسیوں اور اصلاحات سے ریڈیو پاکستان کو بھی ایک منافع بخش ادارہ بنائیں گے تاکہ وہ 22 کروڑ عوام کی حقیقی آواز بنے۔انہوں نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں آن لائن اشتہارات کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا اور بیرون ملک افسران کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے گی۔