قومی

  • قومی
  • Aug 18, 2019

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے جارہے ہیں-
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ 18اگست 2018سے شروع ہونیوالا سفر استحکام پاکستان کی جانب گامزن ہے-
انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کا ایجنڈا’’احساس ‘‘ ہے-عوامی فلاح کیلئے اقدامات وزیراعظم عمران خان کی محروم طبقات سے محبت کے آئینہ دار ہیں-آج کا پر امن پاکستان سیاحوں کیلئے پرکشش اور حسین منزل ہے-قبائلی علاقوں کے سنگلاخ پہاڑوں پر پہلی بار جمہوری رنگ بکھرا- پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دی گئی-
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے- پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ،10بلین ٹری سونامی منہ بولتا ثبوت ہیں-