موسم

  • موسم
  • Aug 18, 2019

چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلا آباد راولپنڈی ،پشاور گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں ، جبکہ مالاکنڈ،مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور،ساہیوال، ڈی جی خان، پشاور، بنوں ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔