بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 11, 2019

تنزانیہ: آئل ٹینکر میں آتشزدگی

تنزانیہ میں آئل ٹینکر میں دھماکے سے آگ لگنے کے نتیجے میں اکسٹھ افراد ہلاک اور ستر زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق حادثہ موروگورو کے علاقے میں پیش آیا جہاں بڑی تعداد میں لوگ آئل ٹینکر سے بہنے والے پٹرول کو چوری کرنے کے لیے جمع تھے کہ وہ دھماکے سے پھٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔آگ کی لپیٹ میں آکر اکسٹھ افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔