بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 11, 2019

چین میں سمندری طوفان’’لیکیما‘‘نے تباہی مچا دی

انتہائی طاقتور سمندری طوفان لیکیما نے چین کے صوبے زی جیانگ میں تباہی مچا دی ۔کم از کم 22 افراد ہلاک اور درجنوں لا پتہ ہوگئے ہیں۔چینی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اب تک دس لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات منتقل کر دیا گیا۔۔شنگھائی میں تمام ٹرین سروسز کو معطل کر دیا گیا اور ہوائی اڈے بھی بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں ہزاروں پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔تیز ہواؤں نے بجلی کا نظام بھی درہم برہم کر دیا ہے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ستائیس لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔