بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 11, 2019

بھارتی ریاست کیرالہ اور مہاراشٹر میں سیلابی ریلے

بھارتی ریاستوں کیرالہ اور مہاراشٹر میں شدید بارش اور سیلاب سےسو افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے۔
مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث ہزاروں مکانات پانی میں ڈوبے نظر آرہے ہیں جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ادھرچین کی مشرقی ساحلی پٹی سے ٹکرا نے والے سمندری طوفان" لیکیما "سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے دس لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے ۔