بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 11, 2019

افغانستان میں18سال سے جاری جنگ کا اختتام قریب

افغانستان میں اٹھارہ سال سے جاری جنگ کا بالآخر اختتام ہونے جارہا ہے۔
امریکی اور افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کے بعد باقاعدہ امن معاہدہ طے پا گیا ہے اور عید الاضحیٰ کے بعد معاہدے پر دستخط کر دیئے جائینگے۔ معاہدے کے تحت امریکا فوری طور پر افغانستان سے اپنی فوج کے انخلاء کا عمل شروع کر دے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغان جنگ کو ایک بے وقوفانہ اقدام قرار دے کراعلان کر چکے ہیں کہ وہ افغانستان کی جنگ کا جلد اختتام چاہتے ہیں۔امریکی صدر نے افغان جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان سے بھی مدد کی اپیل کی تھی۔