قومی

  • قومی
  • Aug 11, 2019

سعودی عرب ،خلیجی اور بعض یورپی ممالک میں عید الاضحیٰ

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی اور بعض یورپی ممالک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔مساجد میں نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سلامتی اور امن و امان کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کررہے ہیں اوراللہ کے حضور سجدۂ شکر ادا کررہے ہیں۔۔پاکستان، بھارت ا و ربنگلہ دیش میں عید کل منائی جا ئے گی۔