کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 11, 2019

کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کینیڈا میں گلوبل ٹی20 لیگ میں بھرپور فارم میں نظر آرہے ہیں۔
ایونٹ کے دوران شعیب ملک کے دو چھکے شہ سرخیوں کی زینت بنے ہیں جہاں انہوں نے دو مرتبہ سٹیڈیم کے شیشے توڑے۔
شعیب ملک نے نیوزی لینڈ کے اش سودھی کی جانب سے کرائے گئے اوور میں چھکا لگا کر باؤنڈری پر لگا شیشہ توڑ دیا۔
شعیب ملک نے اسی انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اوروہاب ریاض کی جانب سے کرائے گئے اوور میں چھکا لگا کر ایک مرتبہ پھرشیشہ توڑ دیا۔ سابق کپتان نے 26 گیندوں پر 4 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 46رنز اسکور کیے۔