ٹینس

  • ٹینس
  • Aug 11, 2019

مونٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ

روس کے ڈینئل مدودیو اور دفاعی چیمپئن سپین کے رافیل نڈال مونٹریال ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
کینیڈا کے شہر مونٹریال میں کھیلے گئے سیمی فائنلز مقابلے میں روس کے ڈینئل مدودیو نے اپنے ہم وطن کیرن خیچانوف کو شکست دی۔مدودیو نے خیچانوف کو چھ۔ایک اور سات۔چھ سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی۔اس کامیابی کے بعد مدودیو سوموار کو روس کے ٹاپ ٹینس پلئیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کریں گے۔
۔۔۔
دفاعی چیمپئن سپین کے رافیل نڈال سیمی فائنل کھیلے بغیر ہی فائنل میں پہنچ گئے۔سیمی فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ فرانس کے گائل مونفلز سے ہوناتھا تاہم مونفلز کوارٹر فائنلز میں سپین کے رابرٹو۔باؤٹسٹا کے خلاف میچ کے دوران کلائی کی انجری کا شکار ہوگئے اور وہ نڈال کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے دستبردار ہوگئے۔
مونفلز نے انجری کے باوجود بارش سے متاثرہ کوارٹر فائنل مقابلے میں رابرٹو۔باؤٹسٹا کو چھ۔چار،تین۔چھ اور سات۔چھ سے ہرایا۔