بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Aug 11, 2019

شمالی کوریا کا دو میزائلوں کا تجربہ

شمالی کوریا نے سمندر کے اندر دو میزائلوں کا تجربہ کیا ہیں۔ یہ اس کا حالیہ ہفتوں میں پانچواں ایسا تجربہ ہے۔
میزائل ساؤتھ ہیمیونگ صوبے کے مشرقی شہر ہیم ہنگ سے داغے گئے تھے اور یہ جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں بحرِ جاپان میں جا کر گرے۔
میزائلوں کی یہ لانچ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے چند دن بعد ہی ہوئی ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ انھیں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی جانب سے ایک 'بہت شاندار خط' موصول ہوا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ کم جونگ اُن امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں سے ناخوش تھے۔گزشتہ چند ہفتوں میں شمالی کوریا نے کئی میزائل تجربے کیے ہیں جنھیں جنوبی کوریا کے حکام نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل قرار دیا ہے۔