کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 10, 2019

ٹی ٹونٹی بلاسٹ, بابر اعظم کی نا قابل شکست سنچری

انگلینڈ میں ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی نا قابل شکست سنچری نے اپنی ٹیم سمرسیٹ کوتریسٹھ رنز سے فتح دلوائی۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ٹی ٹونٹی رینکنگ کے نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم اپنی ٹیم کی طرف سے اوپننگ کیلئے آئے اور پچپن گیندوں پرایک سو دو رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ان کی اننگز میں چھ چھکے اور سات چوکے شامل تھے۔سے۔سمر سیٹ نے بابر اعظم کی اننگز کی بدولت چار وکٹوں پر دو سو دو رنز بنائے بارش کے باعث مد مقابل ہمپشائر کی ٹیم کو جیت کیلئے کا بارہ اعشاریہ ایک اوورز میں ایک سو تینتیس رنز کاہدف ملا۔لیکن وہ چھ وکٹوں کے نقصان پر صرف انہتر رنز بنا سکے۔اور بابر اعظم کی ٹیم نے تریسٹھ رنز سے فتح اپنے نام کی۔اس کامیابی کے ساتھ بابر اعظم نےکاؤنٹی چیمپئن شپ کیلئے سمر سیٹ کے اگلے ماہ واروک شائر کے خلاف ہونے والے میچ میں شمولیت کی راہ ہموار کر لی ہے۔