کرکٹ

  • کرکٹ
  • Aug 09, 2019

پاکستان کرکٹ بورڈنے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کیلئے اشتہار جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈنے قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کیلئے اشتہار جاری کر دیا،اشتہار ویب سائٹ اور اخبارات پر جاری کیا گیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ اور بولنگ کوچ کیلئے پی سی بی نے درخواستیں طلب کی ہیں، پہلی بار اسٹرینتھ اور کنڈیشننگ کوچ کیلئے بھی دوخواستیں مانگی گئی ہے۔
ٹرینر کی جگہ اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے، کوچنگ اسٹاف کیلئے 23اگست تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہے جس کے بعد کرکٹ کمیٹی امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر کے بہترین کوچنگ اسٹاف کی تقرری عمل میں لائے گی۔