سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 09, 2019

میانمار:تیسری ایشین مینز انڈر23 والی بال چیمپئن شپ

تیسری ایشین مینز انڈر23 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نےقازقستان کو شکست دیکر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
میانمر میں جاری ایونٹ میں قومی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے قازقستان کو تین ایک سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چھٹی فتح اپنے نام کرلی۔قومی ٹیم نےپہلا سیٹ پچیس۔اکیس اور دوسرا سیٹ پچیس۔اٹھارہ سے جیتا۔قازقستان نے تیسرے سیٹ میں پچیس۔سترہ سے کامیابی حاصل کی لیکن پاکستانی ٹیم نے چوتھا سیٹ پچیس۔اکیس سے جیت کر مقابلہ اپنے نام کرلیا۔گروپ ای میں پاکستانی ٹیم پہلی پوزیشن پر ہے۔
سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر پاکستان والی بال فیڈریشن نے قومی ٹیم کےلئے ایک لاکھ روپے انعام کا علان کیا ہے۔