سپورٹس

  • سپورٹس
  • Aug 07, 2019

لاس ویگاس:پاکستان کے ارسلان صدیقی نے ورلڈ ویڈیو گیمز چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے ارسلان صدیقی نے ورلڈ ویڈیو گیمز چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
امریکی شہر لاس ویگاس میں ہونے والے ’’ایوو ۔ای سپورٹس ایونٹ میں ارسلان صدیقی’’ ٹیکن ۔سیون‘‘ کے چیمپئن بنے۔
’’ایوو ۔ای سپورٹس ‘‘کے مقابلوں میں ارسلان صدیقی نے گیمنگ کی دنیا کے بڑے کھلاڑیوں کو ہرایا۔ارسلان نے ٹیکن ‘‘کے گرینڈ فائنل میں ’ٹیکن گوڈ‘ کے نام سےمشہور
کوریا کے’’ہولی نی‘‘ کو چاروں شانے چت کیا۔تین دن جاری رہنے والے ’’ایوو ۔ای سپورٹس ‘‘مقابلے میں نو مختلف گیمز میں 1500 کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ارسلان پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے۔فائنل سے پہلے وہ ’ونر بریکٹ‘ میں تھے۔ارسلان نے 2018 سے گیمنگ ٹورنامنٹس میں حصہ لینا شروع کیا اور رواں سال جاپان میں ہونے والا ’’ایوو ‘‘ٹورنامنٹ بھی جیتا تھا۔