موسم

  • موسم
  • Aug 11, 2019

گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، بہاولپور میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی، شہید بینظیرآباد میں اکثر مقامات جبکہ سکھر، لاڑکانہ، مکران، کوئٹہ،ژوب، قلات، سبی ، نصیرآباد ڈویژن، خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے جبکہ اس دوران قلات، سبی، ژوب اور نصیرآباد ڈویژن میں مقامی دریاؤں برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ہے ۔