قومی

  • قومی
  • Jul 23, 2019

امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس میں چہل قدمی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کرایا۔ انھوں نےعمران خان کو وائٹ ہاؤس کے مختلف حصے دکھائے۔ دونوں رہنماؤں نے انتہائی خوشگوار ماحول میں وائٹ ہاؤس کی راہداریوں میں چہل قدمی کی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر غیر رسمی طور پر انتہائی دوستانہ ماحول میں گفتگو کی جس کے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک نیا موڑ ثابت ہونے کی توقع ہے۔