قومی

  • قومی
  • Jul 23, 2019

وزیراعظم عمران خان سے باور گروپ ایشیا کے سینئر امریکی بزنس ایگزیکٹو کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے باور گروپ ایشیا کے سینئر امریکی بزنس ایگزیکٹو نے ملاقات کی۔ پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وفد کو نئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا اور کہا کہ انکی حکومت امریکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کو آسان بنانے کیلئے اقدام کیے جا رہے ہیں۔ وفد نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا ۔

پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے بھی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستانی معیشت میں کونسل کے کردار کو سراہا۔ انھوں نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے اپنی حکومت کے نئے اقدامات اور اصلاحات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کونسل کی رکن کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے پاکستان کے اسٹریٹجک محل وقوع ، بڑی مارکیٹ اور نوجوان آبادی سے فائدہ اٹھائیں۔
وفد کے ارکان نے پاکستان کی معیشت پر اپنے مضبوط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اصلاحات کے عمل میں جہاں ضرورت محسوس ہو وہ مدد کیلئے تیار ہیں۔