قومی

  • قومی
  • Jul 20, 2019

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی واشنگٹن میں نیوز کانفرنس

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔واشنگٹن میں نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کیساتھ پانچ سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے۔ افغانستان صورتحال کی وجہ سے پاکستان امریکہ تعلقات میں عدم اعتماد پایا جاتا تھا۔۔ اب دونوں فریق دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنےدورے میں کفایت شعاری کاخاص خیال رکھا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کمرشل فلائٹ سے امریکہ جائیں گے۔