کابل میں یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ قندھارشہر میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر طالبان کے حملے میں دس افراد ہلاک اور چھیاسی زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق کابل میں دھماکہ اُس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں طلبا یونیورسٹی کے گیٹ پر موجود تھے۔ھماکے کے بعد دو گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔کسی بھی گروپ یا تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
افغان وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قندھار شہر میں طالبان کے ایک گروپ نے پولیس ہیڈکوارٹرز کی عمارت پر حملہ کر کے دس افراد ہلاک اور چھیاسی زخمی کر دیا۔ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام سات حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے۔