موسم

  • موسم
  • Jul 16, 2019

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ژوب، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔