قومی

  • قومی
  • Jul 16, 2019

وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں ریلیف آپریشن جاری

وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاوڈ برسٹ کے باعث متاثر ہونے والے وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں ریلیف آپریشن جار ی ہے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں ۔۔۔ متاثرہ علاقے میں چار امدادی کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں خیمے ادویات کمبل اور خشک راشن فراہم کیا گیا ہے میڈکل ٹیمیں بھی متاثرہ علاقے میں پہنچ چکی ہیں اس کے علاوہ مقامی افراد بھی اپنی مدد آپ کے تحت گھروں کی بحالی اور مرمتی کا کام کر رہے ہیں۔
پیر اور اتوار کی درمیانی شب شدید بارشوں کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے اور کلاوڈ برسٹ کے باعث لیسوا نالے میں آنے والا سیلابی ریلہ نے ایک پورا گاوں صحفہ ہستی سے مٹا ڈالا سانحے میں ا کتیس افراد جاں بحق ہوئے جنکی لاشوں کی تلاش جاری ہے تاہم سیلابی ریلہ اس قد ر شدید تھا کہ لاشوں کے ملنے کے امکانات کم ہیں
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ضلعی انتطامیہ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق اس سانحے میں ایک سو تیس سے زائد گھر، ستر دوکانیں تین مساجد بھی سیلابی ریلے کی نذر ہو گئیں جبلہ دس سے زائد گاڑیاں پندرہ موٹر سائیکل چھ پن چکیاں اور درجنوں مویشی بھی ملبے میں دب گئے۔صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان وادی نیلم روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔