کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jul 16, 2019

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ2019ٹیم کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ2019ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی قیادت میں گیارہ رکنی ٹیم میں عالمی کپ2019فائنل کے6کھلاڑی شامل ہیں۔چیمپئن انگلش ٹیم کے 4کھلاڑی جیسن رائے، جو روٹ، بین سٹوکس اور جوفرا آرچر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ،بھارت کے2،2 جبکہ بنگلہ دیش کا ایک کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہے۔ پاکستان کاکوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں۔