قومی

  • قومی
  • Jul 16, 2019

سپریم کورٹ سابق جج ارشد ملک سے متعلق درخواست پرآج سماعت کریگی

سپریم کورٹ احتساب عدالت کےسابق جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق درخواست پر آج سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواست کی سماعت کریگا۔
شہری اشتیاق احمد مرزا کی جانب سے درخواست میں مبینہ ویڈیو کی انکوائری کا حکم دینے اور ملوث افراد کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کےمطابق صرف متعلقہ افراد کو خصوصی پاسز کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی۔