کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jul 15, 2019

ورلڈکپ فائنل : انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دینے کے فیصلے پر اعتراض

ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دینے کے فیصلے پر اعتراضات سامنے آنا شروع ہو گئے ۔ سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹوفل نے انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دیئے جانے پر پہلا اعتراض اٹھا یا ہے ۔قوانین کے مطابق اوور تھرو کے پانچ سکور دئیے جانا چایئے تھے ۔
سائمن ٹائفل نے قانون انیس اعشارہ آٹھ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک واضح غلطی ہے۔ قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کو 6 کے بجائے 5رنز دیئے جانے چاہیں تھے، ان کا کہنا ہے کہ کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل نے گیند تھرو کی تو بین سٹوکس اور عادل رشید نے دوسرے رن کیلیے آدھی کریز کراس نہیں کی تھی، یہ رن نامکمل خیال کیا جاتا ہے اور اسٹرائیک بھی تبدیل ہونا چاہیے تھا، دونوں معاملات میں امپائرز سے غلطی ہوئی، تاہم اس انسانی غلطی کو میچ کے نتیجے پر اثر انداز ہونے والا پہلو قرار نہیں دینا چاہیے۔