قومی

  • قومی
  • Jul 15, 2019

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوابازی ڈویژن سے متعلق اجلاس

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس ہوا ۔اس اجلاس میں ہوابازی ڈویژن سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے ہوائی اڈوں کے بہتر انتظامات یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر ہوابازی غلام سرورخان ،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔