قومی

  • قومی
  • Jul 15, 2019

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان بیت المال کی تقریب سے خطاب

ایوان صدر اسلام آباد میں معذور بچوں کی خصوصی واک ہوئی جس میں صدرڈاکٹر عارف علوی اور ان کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی بھی شریک ہوئے۔
اس واک کا مقصد خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی تھی۔صدر مملکت اور ان کی اہلیہ خصوصی بچوں کی وہیل چئیرز چلا کر ایوان صدر میں داخل ہوئے۔
اس موقع پر پاکستان بیت المال کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معذور افراد کا خیال رکھنا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ مالی مشکلات کے باوجود حکومت نے پسے ہوئے طبقات کے لئے سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کے بجٹ میں دوگنا اضافہ کیا ہے