قومی

  • قومی
  • Jul 15, 2019

وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں سینیٹر فیصل جاوید اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں نجی شعبے کی دلچسپی قابل تحسین ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ملاقات میں احساس پروگرام اور پناہ گاہوں جیسے عوامی بہبود کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔
شاہدآفریدی نے کہاکہ عوامی فلاح وبہبود کے حوالے سے حکومتی منصوبوں کے لئے نجی شعبے میں گہری دلچسپی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نجی شعبہ پناہ گاہوں کی تعمیر میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کا خواہش مند ہے ۔