آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیرکی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر اسٹیوین سزابو نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیرغور آئے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اضافے کے لئے کوششوں کو سراہا گیا۔
ہنگری کے سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔