قومی

  • قومی
  • Jul 15, 2019

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ایکنک کا اجلاس

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
ایکنک نے بالا کوٹ ہائیڈروپاور کی تعمیرات کے لیے85ارب 91کروڑروپے کے منصوبے کی منظوری دی۔ اجلاس میں ایکنک نے بلوکی اورحویلی بہادر شاہ کمبائنڈ سائیکل پاورپلانٹس کی منظوری بھی دی ۔ پمزہسپتال اسلام آباد میں 4ارب 27 کروڑروپے لاگت کے چائلڈہیلتھ کیئرسنٹر اورچلڈرن ہسپتال کا توسیعی منصو بہ بھی منظور کیا گیا۔ایکنک نےخیبرپختونخوا میں سیاحت کے فروغ کے 17ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی۔چکری راولپنڈی میں پاکستان سپس سنٹر کے قیام، این پچاس کے کچلاک۔ ژوب کو دورویہ کرنے اورکراچی میں سہولتوں کی بہتری کے لیے 33 منصوبے بھی منظور کیے گئے۔
قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے داسو ہائیڈروپاور منصوبے کی زمین کی خریداری اورتعمیرات سے متعلق نظرثانی شدہ لاگت کے بارے میں وزارت قانون سے رائے طلب کرلی۔یہ منصوبہ عالمی بینک اورواپڈا کی سرمایہ کاری سے مکمل ہو گا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزارت قانون داسو ہائیڈروپاور منصوبے سے متعلق ایک ہفتے میں اپنی رائے دے۔ ایکنک نے وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں توانائی کے منصوبوں کے ٹیرف کے تعین کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔