کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jul 15, 2019

انگلینڈ ورلڈ کپ کی 44 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ چیمپئن بن گیا

کرکٹ کے بانی کا طویل انتظار ختم ہوا۔سپر اوور نے انگلینڈ کی قسمت بدل دی۔کرکٹ کی تاریخ میں پہلا عالمی کپ اپنے نام کر لیا۔میزبان ٹیم سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کی چیمپئن بن گئی۔
دنیائے کرکٹ کو 23سال بعد نیا چیمپئن ملا ہے ۔ انگلینڈ 1975 سے ورلڈ کپ کی دوڑ میں شریک رہا مگر چوالیس سال بعد 2019 میں چیمپئن بننے کا اعزاز نیوزی لینڈ کو فائنل میں ہرا کر حاصل کیا ۔ انیس اناسی، انیس سو ستاسی اور انیس سو بانوے کے فائنل میں شکست کے بعد ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن میں ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ اس سے قبل آسٹریلیا پانچ، بھارت اور ویسٹ انڈیز دو دو جبکہ پاکستان اور سری لنکا ایک ایک مرتبہ چیمپئن رہ چکےہیں۔