کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jul 13, 2019

پاکستان نے پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا

پاکستان نے پہلا بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا ہے۔
انگلینڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 9وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
بنگلہ دیش نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم نے 105رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 12ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی طرف سے علی امین نے نصف سنچری سکور کی۔انہوں نے باون رنز بنائے۔علی زاہد نے 30رنز سکور کئے۔سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو8وکٹوں سے ہرایا تھا۔چار روزہ ٹورنامنٹ میں افغانستان،آسٹریلیا،بنگلہ دیش،بھارت،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے شرکت کی۔