قومی

  • قومی
  • Jul 12, 2019

پاکستان افغان عوام پرمشتمل امن عمل کا حامی ہے- دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی اموراور افغان امن عمل پر گفتگو ہو گی۔
اسلام آباد میں بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام پر مشتمل امن عمل کا حامی ہے اور اس سلسلے میں تعاون جاری رکھیں گے۔
ایک سوال پرترجمان نے کہا کہ ایران کےجوہری معاہدے سےمتعلق مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے بارے میں دوسری رپورٹ میں بھی بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔