قومی

  • قومی
  • Jul 11, 2019

وزیراعظم سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے بھی اسلام آبادمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان سے بیرسٹر سید علی ظفر نے بھی ملاقات کی۔ اسلام آباد میں ہونے ولی ملاقات میں بیرسٹر سید علی ظفر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے بیرسٹر علی ظفر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔رکن صوبائی اسمبلی علیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔