قومی

  • قومی
  • Jul 11, 2019

وزیراعظم نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے

بینکوں کے ذریعے زیادہ ترسیلات زر بھیجنے پر وزیراعظم عمران خان نےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ختم ہونیوالے مالی سال کے دوران ترسیلات زر میں9 اعشاریہ 7فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ترسیلات زر کا مجموعی حجم بڑھ کر21 ارب 80کروڑ ڈالر سالانہ ہو گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ختم ہونیوالے مالی سال کے مقابلے میں اس سے پہلے مالی سال میں ترسیلات زر میں 2 اعشاریہ 9فیصد اضافہ ہوا تھا۔