بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 12, 2019

ایران پر جلد پابندیوں میں اضافہ کردیا جائے گا،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر یورینیم کو خفیہ طور پر افزودہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں میں جلد اضافہ کردیا جائے گا۔
امریکی صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایران 150ارب ڈالر کی ڈیل کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو افزدوہ کررہا ہے۔ یہ ڈیل جان کیری اور اوباما انتظامیہ نے کی تھی اور اس ڈیل کی مدت چند ایک برسوں میں ختم ہونے والی تھی۔ایران پر بہت جلد پابندیوں میں نمایاں انداز میں اضافہ کردیا جائے گا جبکہ روس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں اورامریکی پابندیوں کے باوجود ہم ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے ۔