بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 11, 2019

ایرانی کشتیوں کی آبنائے ہرمز میں برطانوی بحری جہاز روکنے کی کوشش

برطانیہ نے کہا ہے کہ ایران کی تین کشتیوں نے آبنائے ہرمز میں ایک برطانوی بحری جہاز کو روکنے کی کوشش کی تاہم برطانوی بحری جنگی جہاز کی وارننگ کے بعدایرانی کشتیاں واپس چلی گئیں تاہم ایران کی جانب سے اس الزام کی تردید کی گئی ہے۔
لندن میں برطانوی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایران سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرے۔