قومی

  • قومی
  • Jul 11, 2019

حکومت تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دے رہی ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دے رہی ہے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کو مراعات دے رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک معاشی ترقی کا اہم منصوبہ ہے جس پر پاکستان کاربند ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز میں بیرونی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانیوں کو با عزت مقام حاصل ہے۔پاکستانی ڈاکٹرز اور ماہرین برطانیہ میں احسن طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

لندن میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اہم سرمایہ کاروں کے وفد سے بھی ملاقات ہوئی ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔پاکستان میں زراعت، صنعت، متبادل توانائی , ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت بہت سے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم معاشی سفارتکاری کے ذریعے برطانیہ سمیت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور کاروباری کمپنیوں کو پاکستان مدعو کر رہے ہیں تاکہ وہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے مستفید ہو سکیں ۔برطانوی سرمایہ کاروں کے وفد نے خصوصی ملاقات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔