موسم

  • موسم
  • Jul 11, 2019

اکثر مقامات پر بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کےدوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت۔
لاڑکانہ 48، سبی 47، دادو ، نوکنڈی، موہنجوداڑو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آخر میں ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی تفصیل۔
اسلام آباد33، لاہور35،کراچی35، پشاور39، کوئٹہ40، گلگت40، چترال41،مظفرآباد33،مری24،فیصل آباد 39، ملتان39،سرگودھا40، حیدر آباد 39اور دیر میں35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔