قومی

  • قومی
  • Jul 11, 2019

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا رحیم یار خان ٹرین حادثے پر اظہار افسوس

صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رحیم یارخان ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے۔صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کی ہے اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔وزیراعظم نےٹرین حادثےکے زخمیوں کوبہترین طبی امدادفراہم کرنے اوروزیرریلوے کودہائیوں سے نظر انداز کئےگئےاس اہم ادارے کے انفراسٹرکچر کی بہتری اورحفاظتی اقدامات یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔