بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jul 11, 2019

واشنگٹن:قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے واشنگٹن میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے جس میں خلیج میں سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ایسے وقت امریکہ کا دورہ کیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔قطر کے امیر نے اس سے پہلے قائم مقام امریکی وزیر دفاع اور وزیرخزانہ سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے دوہزارسترہ سے قطر سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کے الزام پرسفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں۔قطر ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔