کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jul 09, 2019

ورلڈ کپ 2019 سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا : بابراعظم , امام الحق

قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر ز بابر اعظم اورامام الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2019 سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، اپنی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دوہرائیں گے اور مستقبل میں مزید محنت کرکے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں گے ۔
قومی کرکٹر بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کے شروع میں اچھاپرفارم نہیں کیا جاسکا ، جس کی وجہ سے بعد میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔انہوں نے کہا کہ جاوید میاں داد کا ریکارڈ توڑنے پر بہت خوشی ہوئی ، سیکھنے کے مرحلے میں کامیابی اور ناکامی دونوں کا سامنا رہتا ہے ۔
امام الحق نے اس موقع پر کہا کہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکے جس کا بہت افسوس ہے ۔تمام ٹیمیں اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں آئی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فیلڈنگ کے شعبے میں مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ بیٹنگ کے شعبے کارکردگی بہتر رہی ۔
امام الحق نے کہا کہ ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بہتر کھیل پیش کرے گی ۔