قومی

  • قومی
  • Jun 25, 2019

صدر مملکت کی آذربائیجان کےسفیر سے ملاقات

صدر ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد میں آذربائیجان کےسفیرعلی فکرات اوگلوعلی زادہ نےملاقات کی اورانہیں صدر الہام علیوف کی جانب سے آزربائیجان کے دورے کی دعوت دی ۔ صدر مملکت نے صدر الہام علیوف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آزربائیجان کے ساتھ گہرے ،برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتاہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور ورثے پر مشتمل ہیں ۔ مسئلہ کشمیر پر آزربائیجان کی حمایت کو سراہتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے مفاد میں شاندار باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بناناچاہتاہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان اور آزربائیجان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے ساتھ توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں سے فائدہ اٹھایاجاناچاہیے ۔ آزربائیجان کے سفیر نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔