وزیرخارجہ کا یورپی کونسل کی سیاسی وسلامتی کمیٹی سے خطاب
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی کونسل کی سیاسی وسلامتی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہ دنیا اس وقت بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ کثیرالملکی، اصول پر مبنی بین الاقوامی تعاون اور عالمی قوانین کا احترام خطرات سے دوچار ہے،جغرافیائی وسیاسی تنازعات نہ صرف واپس لوٹ رہے ہیں بلکہ یہ تقسیم مزید گہری ہورہی ہے۔دنیا کے تقریبا ہر خطے میں تزویراتی استحکام خطرے سے دوچار ہے۔