قومی

  • قومی
  • Jun 25, 2019

بین الاقوامی برادری وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان پر اعتماد کر رہی ہے, ڈاکٹر فردوس عاشق

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان پر اعتماد کر رہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ مولانافضل الرحمان 1988 کے بعد پہلی مرتبہ اقتدار سے باہر ہوئے ہیں۔عوام ان چہروں کو اچھی طرح پہچان چکےہیں۔
اس سے پہلے ایجوکیشن ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عہد حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ تعلیماور تحقیق کا فروغ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ حکومت یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دو کروڑ بچوں کا سکولوں سے باہر ہونا بڑا چیلنج ہے۔ نجی شعبے کی شراکت داری سے شرح خواندگی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے -